یورپی ملک نیدرلینڈ کا روسی سفارتکاروں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم

165

نیدرلینڈز حکام کا روسی سفارتکاروں کوفوری ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

حکومت نے کہاکہ روسی سفارت کاروں کو دو ہفتے کے اندر ملک چھوڑ کر جانے کی ہدایت جاری کردی۔ محکمہ خارجہ نے الزامعائدکرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ اور گلوبل کیمیکل ویپنز واچ ڈاگ جیسے اداروں کے مرکز اس ملکمیں بڑی تعداد میں جاسوس بھیج رہے تھے۔

نیدرلینڈز کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کی جانب سے کئی مرتبہ معاملے کا حل تلاش کرنے کی کوششوں کے باجود روس کیجانب سے ڈپلومیٹک کوور میں اپنے جاسوس بھیجنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا اور ہم یہ نہیں ہونے دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتخانے کھلے رہنا ضروری ہیں لیکن روس کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا کافی مشکل ہو گیا ہے نیدرلینڈز کیجانب سے سینٹ پیٹرزبرگ میں بھی قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

دوسری جانب روس کے دفتر خارجہ نے کہا کہ روس کی جانب سے اس کا جواب دیا جائے گا تاہم اس پر کسی فوری ردعمل کا اظہارنہیں کیا گیا ہے۔