کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

573

کراچی میں شارع فیصل پر واقع پر کراچی پولیس کے ہیڈ آفس  پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس میں 8 سے 10 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے ہیں اور ہیڈکوارٹرز  کی لائٹس بندکردی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور پولیس نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سےگھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے مقام سے ایک زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے اور زخمی ریسکیو اہلکار ہے جسے 2 گولیاں لگی ہیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔