نیٹو ہماری دشمن تنظیم ہے۔ روس

212

نیٹو ہماری دشمن تنظیم ہے اور اس دشمنی کی ہر روز تصدیق کر رہی ہے ۔دمتری پیسکوف

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جھڑپوں میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ ” نیٹو ہماری دشمن تنظیم ہے اور اس دشمنی کی ہر روز تصدیق کر رہی ہے”۔

دارالحکومت ماسکو میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو جھڑپوں میں دخل اندازی کو دِکھانے کی کوششوں میں ہے۔ نیٹو ہماری دشمن تنظیم ہے اور اس دشمنی کو ہر روز ثابت کر رہی۔ نیٹو، یوکرین کی جھڑپوں میں مداخلت کا اظہار کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ۔