نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

276

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ آج الصبح نوشکی بازار میں جناح روڈ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ سے عبدالباقی جمالدینی ہلاک اور محمد گل جمالدینی زخمی ہوا ہے۔

لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کی وجہ قبائلی تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے بولان میں زمینی تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک شخص کا تعلق ابڑو قبیلے جبکہ 5 افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔