شمالی وزیرستان: فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

257

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر ایک حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 افراد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا اور حملہ آوروں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں باجوڑ کے 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور اپر دیر کے 21 سالہ سپاہی افضل خان ہلاک ہوگئے۔