تربت: طالب علم زمان بلوچ بازیاب

308

بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت سے 15 روز قبل لاپتہ اور بعدازاں سی ٹی ڈی کے ذریعے گرفتار ظاہر کیے گئے زمان بلوچ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ زمان بلوچ کو 10 فروری 2023ء کو تربت جوسک سے لاپتہ کیا گیا ، جس کیلئے خاندان نے سی پیک روڈ کو دو دن تک بند کرکے دھرنا بھی دیا تھا اور اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی ریکارڈ کی تھی۔

احتجاج کے بعد ڈی سی کیچ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا اور بعد ازاں انکی گرفتاری بتاریخ 14 فروری گوادر سربندر سے ظاہر کیا گیا ۔

خاندانی ذرائع نے زمان بلوچ پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج وہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔