تربت میں پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

654

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا بی ایل اے انٹیلجنس ونگ نے معلومات فراہم کی کہ تربت شہر و گردونواح کے علاقوں میں ایک غیر مقامی شخص بابو خان ولد اللہ رکھیہ پاکستانی فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا ہے، مذکورہ شخص بھیس بدل کر مختلف علاقوں میں یہ کام سرانجام دے رہا تھا جبکہ اس کو پاکستان فوج کے ہمراہ نقل و حرکت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ معلومات کی بناء پر گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ قابض فوج و خفیہ اداروں کیلئے سہولت کاری و مخبری کرنے والے افراد کسی بھی قوم و علاقے سے تعلق رکھتے ہوں ان کو بخشا نہیں جائے گا۔