تربت سے تین نوجوان جبری لاپتہ

438

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے تین افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آبسر یعقوب محلہ میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔

جنکی شناخت سید جان، شہزاد اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتک ان کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیاروں کو منظر عام پر لایا جائے اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں تو انکو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک دیرینہ اور گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے، بلوچ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے بارہا ثبوت پیش بھی پیش کئے گئے اور حالیہ عرصے میں پاکستان کی وفاقی سیاست کرنے والے قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دی گئی جو لاپتہ افراد سے متعلق کام کررہی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ لواحقین کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔