پرتگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

276

فٹ بال ورلڈ کپ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

نویں روز کے آخری میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دی، اس میچ کے ہیرو پرتگال کے برونو فرنانڈس رہے جنہوں نے54 منٹ میں پہلا گول اسکور کیا ۔

پرتگال کا دوسرا گول برونو فرنانڈس نے فاؤل کے نتیجے میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی پر بنایا۔

میچ کے آخری لمحات میں اُن کی جانب سے کی گئیں ٹرائیاں گول میں نہ جاسکیں جس کے سبب وہ اس ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرککرنے کے اعزاز سے محروم ہوگئے۔

پرتگال کی جیت کے نتیجے میں اس نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔