مستونگ: سی ٹی ڈی کا دو بلوچ آزادی پسندوں کے گرفتاری کا دعویٰ

472

مذکورہ افراد کی گرفتاری پر 5 اور 10 لاکھ انعام مقرر تھا-

سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے بلوچ آزادی پسند تنظیم کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

ترجمان کے مطابق کارروائی سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ طور مستونگ میں کی گئی جہاں یونائیٹڈ بلوچ آرمی سے تعلق رکھنے والے نوروز اور ظہیر کو حراست میں لیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ترجمان کے مطابق گرفتار ارکان کا نام سی ٹی ڈی کے ریڈ بک میں شامل ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے ان ارکان پر بالترتیب 10 اور 5 لاکھ روپے کی انعامی مقرر کیا گیا تھا-

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں اس سے پہلے کارروائیوں میں کئی افراد کے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے تاہم بعد ازاں وہ پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر شناخت ہوچکے ہیں جبکہ ریڈ بُک میں شامل بعض افراد جبری طور پر لاپتہ افراد ہے جس پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اعتراضات اٹھائے تھے۔