خاران میں زلزلے کے جھٹکے

377

بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیمامرکزکے مطابق بدھ کو بلو چستان کے علا قے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز خاران سے 48 کلومیٹر شمال مشرق جبکہ زمین میں زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔