تحریک انصاف مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ، عمران خان زخمی

333

پاکستان کے صوبے پنجاب کے علاقے وزیرآباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے بعد مارچ کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے وقت قافلہ ظفرعلی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔
ارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھاکر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے بتایا کہ فائرنگ سے عمران خان زخمی ہوئے ہیں، ان کو پیر میں گولی لگی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کو ایمبولینسز میں اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔