بلوچستان میں مکمل جنگ چل رہی ہے – ڈاکٹر اللہ نذر

1670

بلوچ قوم دوست رہنماء و بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نچلی سطح کی شورش نہیں بلکہ مکمل جنگ چل رہی ہے۔ بلوچستان کو خبروں کے حوالے سے میڈیا بلیک آوٹ کا سامنا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نچلی سطح کی شورش نہیں بلکہ پاکستانی فوج اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان مکمل جنگ ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹر، جیٹ بمبار، فضائی جاسوسی سے لے کر ڈرون حملوں تک، فوج جنگ کے تمام ہتھیار استعمال کر رہی ہے لیکن تمام محاذوں پر ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے کوئی خبر سامنے نہیں آتی کیونکہ یہ مکمل میڈیا بلیک ہول میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اخلاقی اور نفسیاتی شکست کے بعد فوج نے اپنی مارو اور دفناو کی پالیسی دوبارہ شروع کر دی ہے اور ساتھ ہی اپنے ڈیتھ اسکواڈز کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ میں ایک بار پھر اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان میں مداخلت کرے اور ہمسایہ ممالک پر زور دیتا ہوں کہ وہ بلوچ جدوجہد کی حمایت کریں۔