دشت کھڈان میں تعمیراتی کمپنی کی مشینریز نذر آتش کردیئے۔ بی ایل ایف

317

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بدھ 19 اکتوبر کوسرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں پیرانی بست کے مقام پر  ایک تعمیراتی کمپنی کی ایک کیمپ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں سرمچاروں نے کمپنی کے تمام مشینریز کو نذرآتش کردیا جن میں، بلڈوزراور ڈمپر گاڑیاں شامل تھیں، سبجل کر ناکارہ ہوگئیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں دوردراز پہاڑی علاقوں میں جہاں آبادی کا تصور نہیں فورسز کی باآسانی ان علاقوں میںرسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرات اوربلوچ جہد آزادی سے منسلک افراد کوٹریس کرنے کیلئے موبائل فون ٹاورز کے پروجیکٹس پربھیکام کر رہی ہے۔ اسی طرح بآسانی رسد کیلئے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ ان تعمیرات میں کئی مقامی ٹھیکیدار پاکستانی فوج کامعاون کار بنے ہوئے ہیں۔ یہ نام نہاد  ترقی ہمارے لئے نہیں کیونکہ اس مزاحمت سے پہلے یہاں ایک کلومیٹر بھی پکی سڑک نہیں بنائیگئی تھی۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ ہم مقامی افراد کو تنبیہ کرتے  ہیں کہ وہ پاکستانی فورسز کے کسی بھی سامراجی منصوبوں کا حصہ نہبنیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی معاونت فراہم کریں۔ فورسزکی سہولت کاری میں وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔