بلوچستان: مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

177
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر ایک شخص ہلاک، آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علا قے سبی روڈ غازی سٹیل مل میں کام کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے چار مزدور ظہیر عباس ولد عباس،فیصل بشیر ولد بشیر، اسد علی ولدسرور زخمی ہوگئے-

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے-

دوسری جانب ضلع قلات کے نواحی علاقہ مغلزئی میں نا معلوم افراد محمد انور ولد محمد یعقوب قوم مغل سکنہ مغلزئی کو چاقووؤں اور ڈنڈوں سے وار کر کے قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے چمن میں بائی پاس پر فائرنگ کے واقعہ میں تین بھائی زخمی ہوئے ہیں مقامی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے-