گوادر: فورسز پر بم حملہ

545

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی کوسٹ گارڈ اہلکاروں پر اس وقت بم حملہ ہوا ہے جب وہ معمول کے گشت پر تھے۔

ذرائع کے مطابق بم حملے میں کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام نے تاحال نہیں کی ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں ماضی میں بھی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔