کیچ: فورسز پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

364

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستان فورسز کے گشتی ٹیم کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات مطابق کے کیچ کے علاقے مند حمزئی اور آپسی کہن کے درمیانی علاقے میں آج بارہ بجے کے قریب نامعلوم افراد نے پاکستان فورسز کے گشتی ٹیم کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بم حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ فورسز اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تصدیق حکام نے تاحال نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔