سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلنٹ شو پیش کیا جائے گا

193

سعودی عرب میں ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو پروگرام پیش کرنے کی تیاری تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ یہ پروگرام بھارت کے انڈین آئیڈل کی طرز پر ہوگا، ایسا پروگرام سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار پیش کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام “سعودی آئیڈل” کا آغاز کیا، پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے۔

سعودی پروگرام ایم بی ایس گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا، جو دو مرحلوں میں نشر ہوگا۔

عرب آئیڈل کا پہلا مرحلہ دسمبر کے وسط سے شروع ہوگا، جو تجرباتی نوعیت کا ہوگا۔ اس کے بعد 11 جنوری 2023 کو براہ راست شوز کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔