بالگتر میں سرمچاروں کے ساتھ جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندے زخمی ہوئے- بی ایل ایف

407

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے بالگترمیں ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں تین کارندوں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نےکہا ہے کہ سات ستمبربروز بدھ کو ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں ہمارے سرمچار معمول کے گشت پر تھےکہ بیرونٹ کے مقام پر اُن کا سامنا پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ہوا۔ ہمارے سرمچاروں نے بر وقت مورچہ سنبھالتے ہوئے ڈیٹھ اسکواڈ کے کارندوں پر حملہ آوار ہوئے ۔دو طرفہ جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندے زخمی ہوگئے اورانہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

حملے کے بعد ڈیتھ اسکواڈ کی مدد کے لیے پاکستانی فوج کے دستے بھی علاقے میں آ پہنچے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ہمارے سرمچاروں کے ہاتھوں پسپائی کے بعد متصل علاقے میں عام آبادیوں میں جاکر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کے خاطر بلوچ قومی جہد آزادی کے سامنے رکاوٹ بنے والوں کو ہم پہلے تنبیہ کر چکے ہیں اور دوبارہ کہتے ہیں کہ جو کوئی بھی قومی تحریک آزادی کے سامنے رکاوٹ بنے کی کوشش کرے گا وہ قومی جرم کا مرتکب ہے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروئی ہوگی۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ قابض پاکستانی فوج، خفیہ اداروں اور ان کے مقامی آلہ کاروں کے خلاف جاری رہیں گے۔