آصف علی اور فرید احمد پہ جرمانہ عائد

352

آئی سی سی نے گذشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

آئی سی سی کے فیصلہ کے مطابق دونوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔