بالگتر : مسلح افراد کا گھر پر حملہ، دو افراد ہلاک

776

بلوچستان کے علاقے بالگتر میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات بالگتر کے علاقے کنڈ مین میں رات گئے دس بجے کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر پر حملہ کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں طارق نامی شخص اور اسکی بیوی شامل ہیں۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں قوم پرست حلقے الزام عائد کرتے ہیں فورسز نے بلوچستان بھر میں مسلح جھتے تشکیل دی ہوئی ہیں جو لوگوں کو اغواء و قتل سمیت دیگر سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث ہیں، جنہیں حرف عام ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔