قلات میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

693

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک و متعدد زخمی کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ رات بی ایل اے کے سرمچاروں نے مرکزی کیمپ پر دو اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے دشمن فوج پر حملہ کیا، سرمچاروں نے متعدد راکٹ دشمن فوج کے کیمپ و اس کے حفاظتی چوکیوں پر داغے جبکہ اس دوران ایل ایم جی و دیگر ہتھیاروں سے بھی حملہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ بیس منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے جبکہ انہیں شدید مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ حملے کے بعد دشمن کے ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجانے کیلئے کیمپ پہنچے، تاہم سرمچار آسانی کے ساتھ بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔