ایچ ای سی “USAT” ٹیسٹ کو بلوچستان کی مختص نشستوں کے امیدواروں پر مسلط کرنے کو مسترد کرتے ہیں – ایس ایس ایف

167

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ” USAT test” کومخصوص نشستوں پر داخلہ لینے کے خواہشمند بلوچستان کے طلبہ کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ سے محض دو دن پہلے لاگوکرنے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ و زبوں حالی کا شکار تعلیمی اداروں کے طلبہ کو وفاق و پنجاب کے طلبہ کے مد مقابل لا کرمیرٹ کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جارہا۔

متعلقہ ادارے کو ٹیسٹ لاگو کرنے سے پہلے اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ بلوچستان کے طلبہ وفاق و پنجاب کے طلبہ کے برعکساعلیٰ سہولیات سے آراستہ تعلیمی اداروں، لیپ ٹاپ و دیگر اسکیموں اور انٹرنیٹ کی فراہمی سے یکسر محروم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے لیا جانے والا داخلہ ٹیسٹ اور اسکا طریقہ کار طلبہ کے لئے قابل اعتماد ہے، حالیہٹیسٹ، تاریخ تنسیخ، رجسٹریشن کا طریقہ کار اور فیس طلبہ کے لئے باعث پریشانی بن رہا ہے۔

مزید انکا کہنا تھا کہ تنظیم طلبہ کے اکیڈمک مدد و رہنمائی کے سلسلے میں سرگرم عمل ہیں اور مذکورہ اقدام کی وجہ سے طلبہطبقے میں تذبذب و بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اقدام کو کسی بھی طرح سے تعلیم دوست تصور نہ کرتے ہوئے اسکو مستردکرتی ہے۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ اگر ذمہ داران نے اس فیصلے پر جلد نظر ثانی کرکے طلبہ کے لئے کوئی مثبت حل نہیں نکالا تو تنظیم طلبہکے شانہ بشانہ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگی جس کا ذمہ دار ایچ ای سی ہوگا۔