منگچر میں دو ریاستی آلہ کاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

763

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقےمنگچر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے دو مقامی آلہ کاروں کو پینزئی ڈیم کے مقام پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے آلہ کار رحیم دین ولد شہباز اور قادر بخش عرف شنگ ولد عبدالفتاح گذشتہ کئی سالوں سے دشمن کےپیرول پر کام کررہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ افراد ناگاہو، شور پارود اور گرگینہ میں فوجی آپریشنوں میں براہٍ راست ملوث تھے۔ علاوہ ازیں مذکورہدونوں افراد بلوچ نوجوانوں کے جبری گمشدگیوں اور ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ بلوچ سرمچاروں کی گذرگاہوں کینشاندہی میں بھی ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی غداری کے جرم کی پاداش میں سرمچاروں نے ان ریاستی آلہ کاروں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی بارہا یہ واضح کرچکی ہے کہ قومی غداری کا سزا موت ہے، جو لوگ چند مراعات و پیسوںکی خاطر قومی تحریک آزادی کے خلاف سرگرم ہیں انہیں ہرگز بخشا نہیں جائیگا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل اے جوہان اور ناگاہو کے علاقے میں دشمن کے پیرول پر کام کرنے والے ریاستی آلہ کاروں کو تنبیہہکرتی ہے کہ انکی مکمل نشاندہی ہوچکی ہے۔ وہ بلوچ قومی تحریک کیخلاف کام کرنے سے باز آجائیں بصورت دیگر عبرتناک انجامکیلئے تیار رہیں۔