بلوچستان: حادثات و واقعات میں 16 افراد جانبحق و زخمی

279

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے دو مختلف نوعیت کے حادثات میں چھ افراد جانبحق جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔

واقعات بلوچستان کے علاقے چمن اور ڈیرہ بگٹی میں پیش آئے ہیں لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے کوئٹہ چمب شاہراہ پر شیلا باغ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

لیویز کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس سے 5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاحال زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں ڈکوخ ڈیم میں ایک نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگئی جس کی شناخت احمد ولد استاد بامی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔