کولواہ کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

588

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 31 مئی کی رات کو کیچ کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ تیس منٹ سے زائد جاری رہنے والے اس حملے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فوج نے بوکھلاہٹ میں مختلف اطراف میں اندھا دھند متعدد مارٹر گولے برسائے جو سول آبادیوں کے قریب گرے، تاہم سرمچار آسانی سے بحفاظت اپنے ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔