جعفر آباد: پولیس چوکی پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک

315

جعفر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے-

فائرنگ کا واقعہ جعفرآباد کے علاقے قیدی شاخ کے قریب مندرانی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹيبل کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے-

واقعہ کے فوری بعد پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہلکاروں کی لاش اسپتال منتقل کردیا ہے-

جعفرآباد پولیس انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد کے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بابل ہیڈ کانسٹیبل خان کنڈرانی اور نسٹيبل مور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے- پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے-