گورکوپ فوجی کیمپ پر حملہ اور بالگتر میں دشمن فوج کو پسپا کر دیا ہے – بی ایل ایف

554

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پیر کی شام 7 بجےضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں تلانگ ھان سولانی کیمپ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،اس حملے میں پاکستانی فوج کاایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق حملے کے فورا بعد دو ہیلی کاپٹر تربت آرمی کیمپ سے مذکورہ مقام پر پہنچے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اتوار کے روز شام کے وقت پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بالگتر میں سرمچاروںکو گھیرنے کی کوشش کی،اس دوران پاکستانی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی مگر سرمچاروں نے بہترینگوریلہ حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کو پسپا کیا اور اپنے محفو ظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔