پاکستانی صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

467

پاکستانی صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی، ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد پاکستانی عوام سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

اب صدر نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔