بی این ایم کے کونسل سیشن پر نو منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ بی ایس او آزاد

381

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچ نیشنل موومنٹ کی دسواں کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر نو منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایم کی کامیاب کونسل سیشن بلوچ قومی تحریک میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچ قومی تحریک آزادی میں ایک منظم پارٹی کی صورت انقلابی کردار ادا کرتا آرہا ہے، بی این ایم کے اس سیاسی کارواں میں پختہ نظریاتی سیاسی رہنما و کارکنان نے اپنے جہد مسلسل اور عظیم قربانیوں کے باعث بلوچ قومی تحریک آزادی کے تسلسل کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ قومی تحریک کی ترقی میں اپنا نظریاتی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ کو اپنے طویل جدوجہد میں شدید ریاستی جبر اور مظالم کا بھی سامنا رہا ہے جو ہنور شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اس کارواں میں شہید غلام محمد، شہید ڈاکٹر منان، شہید ماسٹر علی جان سمیت درجنوں انقلابی رہنماؤں نے اپنے سروں کا نذارانہ پیش کیا لیکن اپنے انقلابی اصول اور نظریہ سے دستبردار نہیں ہوئے۔ انہی قربانی، فلسفہ جہد مسلسل اور انقلابی تعلیمات کے سبب یہ کارواں منظم و محکم انداز میں جاری ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ بی این ایم کے نو منتخب چئیرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ، سیکریٹری جنرل ماسٹر دل مراد بلوچ اور مرکزی قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں نو منتخب قیادت بلوچ قومی تحریک آزادی میں زیادہ منظم اور انقلابی اصولوں کے تحت اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔