بلیدہ اور قلات میں پاکستانی فورسز پر حملے

988

بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز کو اب تک تین مختلف نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہیں جن میں فورسز اہلکاروں کے جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات بلیدہ کے علاقے گردانک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے۔

دھماکے کی زد میں آنے سے فورسز اہلکاروں کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ رات ہی قلات کے پہاڑی علاقے جوہان میں پاکستان فوج کے کیمپ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے کے وقت دو طرفہ فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنئی گئی۔

قبل ازیں کیچ کے علاقے گومازی میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجےمیں فوج کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کی دو گاڑیاں گشت کررہی تھی جہاں ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔

آج صبح فورسز کی بھاری نفری متعدد گاڑیوں میں علاقے میں پہنچی اور ناکہ بندی کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

مذکورہ تینوں واقعات کے حوالے سے حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی ہے۔