کیچ: دو سرکاری ملازم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

559

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکیس مارچ کو رات گئے تین بجے پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے آبسر بلوچی بازار میں چھاپہ مارکر دو بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت ریاض رضا اور نیاز رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائی پیشے کے لحاظ سے سرکاری ملازم ہیں ان میں ریاض رضا لیویز فورس میں کمشنر دفتر میں وائر لیس آپریٹر ہیں۔ نیاز رضا پاکستان نیوی میں سابقہ ایس ایس جی کمانڈو بھی تھا اور ابھی ٹاسک فورس برائے پرائز کنٹرول کمیٹی کا انجارج ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ دنوں پنجگور کے علاقے پروم سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے ظہور ولد محمد علی، اصغر ولد محمد علی، اشفاق ولد عبدالخالق اور شکور ولد عبدالغفور بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔