پنجگور میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

1073

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ پیر28 فروری کی رات نو بجے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان میں قائم آرمی ہیڈ کوارٹر کے مورچے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم مورچے کے اندر گرا جس سے مورچے میں موجود ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔