قلات، تربت اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

621

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات قلات کے علاقے منگوچر میں قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے 27 مارچ بروز ہفتہ تربت کے علاقے گیبن میں فرنٹیئر کور کیمپ کے حفاظتی چوکی کو دستی بم سے نشانہ جس سے دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ چوکی کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ پنجگور کے علاقے گچک، جَوان تاک میں بی ایل اے سرمچاروں کے بچائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے قابض فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ دشمن اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔