تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

316

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں اتوار کے روز فائرنگ کے ایک واقعے ایک شخص ہلاک ہوگیا –

تفصیلات کے مطابق چوگان کنڈ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے قلات سے تعلق رکھنے والا شخص موقع پر دم توڑ گیا –

تربت پولیس کے مطابق علی نواز ولد علی محمد سکنہ قلات اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے روک کر فائر کر کے ہلاک کردیا ۔

پولیس کے مطابق علی نواز کے اہلخانہ نے انکی کسی سے ذاتی دشمنی کی بھی نفی کی ہے تاہم تحقیقات جاری ہے کہ مذکورہ قتل کے پیچھے اصل محرکات کیا ہیں ۔