گوادر: سی ٹی ڈی کا تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے شخص کی گرفتاری کا دعویٰ

575

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد برآمدی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ تخریب کاری کی نیت سے گوادر میںداخل ہورہا تھا

ترجمان سی ٹی ڈی نے  گرفتار شخص سے 1878 کلو دھماکہ خیز مواد بارود، 66 انچ پرائما کورڈ اور 03.1 ڈینوٹر برآمد کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ہے

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش کے بعد انکے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیںگے۔

خیال رہے بدھ کے روز بھی سی ٹی ڈی نے تربت سے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایم 8شاہراہ پربلیدہ کراس کے مقام پرکالعدم تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی (بی آر اے) سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجود گی کی اطلاع ملی جس پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3.8 گرام دھماکہ خیز مواد، 78انچ پرائما کارڈتار، 2ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے۔

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں اس سے پہلے کئی کارروائیوں میں کئی لوگوں کو گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے تاہم بعد ازاں وہپہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر شناخت ہوچکے ہیں

انسانی حقوق کی تنظیموں اور بلوچ جماعتوں کی جانب سے سی ٹی ڈی کے کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا ہے