پنجگور: مسلح افراد فائرنگ سے ایک شخص قتل، دو اغواء

431

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گاڑی سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دو بھائیوں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعہ پنجگور کے علاقے شاپاتان میں پیش آیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گاڑی سوار مسلح افراد نے دو سگے بھائی سمیر اور ضمیر کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی انور کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ پولیس کا کہنا اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔