خضدار: فورسز کے ہاتھوں عمر رسیدہ شخص لاپتہ

308

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے ایک عمر رسیدہ شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

مذکورہ شخص کو فورسز نے خضدار کے علاقے کوڑاسک سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا ہے جسکی شناخت غلام رسول ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ساٹھ سالہ ضعیف العمر شخص ہے جنہیں فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں سولہ افراد کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔