تربت میں قابض فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

348

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گزشتہ شب تربت میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت شہر میں ایئر پورٹ روڈ پر قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا-

ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوئے جبکہ چوکی کو نقصان پہنچا۔

جئیند بلوچ نے کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے مقصد کے حصول تک جاری رہینگے۔