تربت میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

425

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب تربت کے علاقے ڈی بلوچ روڈ پر کیچ کور کے مقام پر قابض پاکستان فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا،جب وہ اپنے چیک پوسٹ کے باہر کھڑے تھے، دھماکے کے نتیجے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج نے بعدازاں گردنواح میں گھروں پر چھاپے مارکر نہتے افراد کو زد و کوب کیا، بلوچ سرمچاروں کے کامیاب حملوں کے بعد گذشتہ دنوں بھی حواس باختہ دشمن اہلکاروں نے تربت شہر میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے لوگوں کو زد و کوب کیا تھا۔

انہوں نے مذید کہا سرمچاروں کے ہاتھوں شکست خوردہ قابض فوج، نہتے بلوچ شہریوں کو نشانہ بناکر سویلین آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔