بلوچستان: مختلف حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

388

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں مجموعی طور خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ ان حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 22 افراد زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق قلات کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے-

قلات میں پہلا حادثہ قلات اور منگچر کے درمیانی علاقے مرجان کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو ٹوڈی کار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا جہاں کراچی کا رہائشی شخص حیدر حسین ولد سہیل واقعہ میں دم تھوڑ گیا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دوسرا واقعہ رودینجو گدان ہوٹل کے قریب کراچی جاتے ہوئے ٹوڈی کار کی بریک فیل ہونے کے باعث دس ویلر گاڑی سے ٹکر ہوئی جسکے باعث ٹوڈی میں سوار ایک بچہ زخمی ہوگیا-

دوسرے واقعہ میں ضلع کیچ کے علاقے تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن میں بجلی کا کھمبا نصب کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک ہوگیا۔

شاہرگ کوئلہ کان میں ٹرالی کی ٹکر سے چار کانکن زخمی ہوگئے جن میں سے تین کانکنوں ادریس، سردار اور دلاور نامی مزدوروں کو شاہرگ ہسپتال منتقل کیا گیا ایک کانکن ادریس کی حالت خراب ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے –

اسی طرح کوئٹہ سے لاہور جانے والے مسافر بس حادثے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ حادثے کے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

ایک اور واقعہ میں بولان کے علاقے بھاگ میں خودکشی کی کوشش میں ہزار خان نامی شخص نے فائرنگ کرکے خود کو زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے-

دریں اثناء دکی کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون ہلاک واقعہ کی وجہ خاندانی ربخش بتائی گئی ہے تاہم واقعہ کے مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے –