ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے آفٹر شاکس، 7 افراد زخمی

148

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور سبی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اورگہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر شمال میں تھا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق مذکورہ زلزلہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔