ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

105

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جڈیجا 26 اور ہاردک پانڈیا 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان کوہلی بھی کویز بولرز کو پریشان نہ کرسکے اور وہ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ نے 3 اور ایش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا ہدف با آسانی 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 49 اور کپتان ولیم سن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔