تربت میں فورسز کے قافلے پر حملہ

537

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد پاکستانی فورسز نے ایک قافلے کو نشانہ بناکر فرار ہوگئے ہیں۔

فوجی قافلے کو کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ رات نو بجے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ قافلے کی صورت میں سیٹلائٹ ٹاؤن سے گزر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق فوجی قافلے میں تین گاڑیاں اور دو موٹر سائیکل شامل تھے۔

عسکری ذرائع نے تاحال حملے کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی ہے۔ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔