خضدار: پاکستانی فورسز کا گھر چھاپہ،خاتون جانبحق

276

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوئی۔

چھاپہ پولیس نے خضدار کے علاقے کھنڈ میں ایک گھر پر مارا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد لواحقین نے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردیا اور احتجاج شروع کردی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ گھر کے تمام افراد سوئے ہوئے تھے کہ پولیس چار دیواری پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں مرد اور خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے چار خواتین زخمی ہوئے اور ایک ضعیف العمر خاتون مبینہ طور پر تشدد کی وجہ سے وہ جانبحق ہوئی ۔

لواحقین نے کہا جب تک ہمیں انصاف نہیں دیا جاتا اس وقت تک احتجاج کرینگے

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کے تلاش میں گھر پر پولیس اہلکاروں نے دستک دیا تو خاتون ہاٹ اٹیک کی وجہ سے چل بسی۔

پولیس کا کہنا کہ انہوں نے گھر کے کسی بھی فرد پر تشدد نہیں کی ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد بلوچ واقعہ کی فوری بعد ہسپتال پہنچ گئے اور لواحقین سے بات چیت کے بعد ڈاکٹروں کو پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق معلوم ہوسکے۔