بولان : مچھ فورسز پر حملہ، تین اہلکار ہلاک و زخمی، حکام کی تصدیق

659

بلوچستان کے علاقے بولان مچھ میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا ، واقعہ کی تصدیق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کردی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مچھ میں مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی عرفان ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

خیال رہے دو دن کے اندر یہ فوج پہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل مسلح افراد نے فورسز کے قافلے کو آواران میں نشانہ بنایا تھا جس میں سات اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے ،اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی تھی جبکہ دوسرا حملہ بولان میں ہوا تھا جہاں فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو آفیسر سمیت چھ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے ، بولان حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کی تھی۔

مچھ اور گردنواح میں فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری خصوصاً بی ایل اے قبول کرتا آرہا ہے، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔