تشدد سے جانبحق محراب پندرانی کیلئے نصیر آباد میں احتجاج

162

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں گھریلو ملازم پر تشدد و قتل کے خلاف عوام و سول سوسائٹی کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

گھریلو ملازم محراب پندرانی کا قتل کا واقعہ چند روز قبل دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آیا تھا۔ لواحقین کے مطابق محراب پندرانی بلوچستان کے معروف ٹرانسپورٹر سدابہار ٹرانسپورٹ کے مالکان کے ہاں گھر میں مزدوری کرتا تھا –

مظاہرین کے مطابق سدابہار ٹرانسپورٹ کے مالکان نے محراب پندرانی کو شدید تشدد کے بعد قتل کیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے محراب پندرانی کے تصاویر میں ان پر شدید تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں –

محراب پندرانی کے قتل و لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لئے گذشتہ روز سے نصیر آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

طالب علم رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے محراب پندرانی کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے ٹوئٹ میں کہا کہ قاتلوں کو قانون کی بالادستی نہ ہونے کے باعث محفوظ راستہ دیا جاتا ہے۔

محراب پندرانی کے لواحقین نے حکومت بلوچستان سے ملوث افراد کی گرفتاری و انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق و اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں-