افغانستان: یوم آزادی کی ریلی پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

277

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر اسد آباد میں یوم آزادی کے جشن کے لیے موجود افراد پر طالبان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے فائرنگ قومی پرچم لہرانے پر کی گئی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ جلال آباد میں بھی یوم آزادی کے جشن میں قومی پرچم لہرانے پر طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہد کا کہنا ہےکہ یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ لوگوں کی ہلاکتیں گولیاں لگنے یا بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔

دوسری جانب طالبان ترجمان نے تاحال اس واقعے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔