کیچ: لاک ڈاون کے باعث طلباء تعلیمی اداروں کو جانے سے محروم

195

بلوچستان کے ضلع کیچ میں عالمی وباء کرونا کے بھڑتے کیسز کے وجہ سے کیچ میں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون کے بعد دور دراز علاقوں میں زیر تعلیم طلباء واپس تعلیمی اداروں میں جانے کے لئے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں-

طلباء کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں کیچ سے تعلق رکھنے والے ملک کے مختلف جامعات میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کیچ میں لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں ڈی سی کیچ ایس او پیز کے تحت اسٹوڈنٹس کو سفر کرنے کا اجازت دے –

دور دراز علاقوں میں زیر تعلیم کیچ کے طلباء کا کہنا ہے کہ اگست میں مختلف جامعات کا انٹری ٹیسٹ سمیت پیپرز میں ہونے والے ہیں لاک ڈاون اور سفر پر پابندی کے باعث طلباء کو ان ٹیسٹ سے محرومی کا خدشہ ہے جسکے باعث طلباء شدید پریشانی کا شکار ہیں-

انہوں نے ڈی سی کیچ اسسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی ہے کہ کیچ کے طلباء کیلئے کوئی حکمت عملی ترتیب دے تاکہ طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جائے-

جبکہ تربت سول سوسائٹی کے جانب سے کراچی اور کوئٹہ میں زیر تعلیم طلباء کیلئے ایک ایک بس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے-