پنجگور میں ایف ڈبلیو او پر حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

291

مقامی لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ پروجیکٹ کے کام میں مزدوری و معاونت سے دور رہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح پنجگور کے علاقے دِز پروم گومازی کے مقام پر سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے ایف ڈبلیو او اہلکاروں اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایف ڈبلیو او اور ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندوں کو ہلاک و متعدد زخمی کئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ایک بار پھر مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس منصوبے میں مزدوری اور معاونت سے گریز کریں ہم اپنے حملوں میں شدت لائینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد وطن کے حصول تک اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔